شہباز شریف کے دور حکومت میں ایوان وزیر اعلیٰ کے شاہانہ اخراجات کی جانچ پڑتال شروع

اکائونٹنٹ جنرل پنجاب ایوان وزیر اعلیٰ ،ماڈل ٹائون میں کیے گئے چار ارب روپے کے اخراجات کا آڈٹ کریگا‘ذرائع

جمعہ 10 اگست 2018 19:12

شہباز شریف کے دور حکومت میں ایوان وزیر اعلیٰ کے شاہانہ اخراجات کی جانچ پڑتال شروع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے دور حکومت میں ایوان وزیر اعلیٰ کے شاہانہ اخراجات کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی، اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کے حکام ایوان وزیر اعلیٰ اور ماڈل ٹائون میں کیے گئے چار ارب روپے کے اخراجات کا آڈٹ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے دور حکومت میں ایوان وزیر اعلی کے اخراجات کا آڈٹ شروع کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

آڈیٹر حکام نے محکمہ خزانہ پنجاب سے ان اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ تحائف کی مد میں کروڑوں روپے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔گزشتہ پانچ سال میں ایوان وزیر اعلی میں 4ارب روپے سے زائد اخراجات کیے گئے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ نوے شاہراہ، ایوان وزیر اعلی اور ماڈل ٹان سیکرٹریٹ پر کروڑوں روپے کے اضافی اخراجات کیے گئے تھے۔ جس پر اب آڈٹ رپورٹ مرتب کرنے کے بعد اکانٹنٹ جنرل کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔ ایوان وزیر اعلی کے سابق دور حکومت میں سالانہ 25سی20کروڑ اضافی خرچ کیے گئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں