امریکا نے پاکستان کا ملٹری ٹریننگ پروگرام معطل کردیا

امریکا نے پاکستان کویوایس نیول وار،نیول سٹاف کالج، سائبرسکیورٹی کے پروگرامز سے بھی فارغ کردیا، امریکی وزیردفاع جمیز میٹس نے ٹرمپ کے اس اقدام کی مخالفت کی تھی،رائٹرزکا دعویٰ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 اگست 2018 19:40

امریکا نے پاکستان کا ملٹری ٹریننگ پروگرام معطل کردیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست 2018ء) : پاک امریکا تعلقات میں سرد مہری تاحال برقرارہے،امریکا نے پاکستان کا ملٹری ٹریننگ پروگرام معطل کردیا،امریکا نے پاکستان کویوایس نیول وار ، نیول سٹاف کالج، سائبر سکیورٹی کے پروگرامز سے بھی فارغ کردیا ہے۔ رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے خفیہ طور پرپاکستانی فوج کے افسران کی ٹریننگ اور ایجوکیشن پروگرام کومعطل کردیاہے۔

اس سال ملٹری ٹریننگ اور ایجوکیشن پروگرامز کے تحت 66 پاک آرمی افسران نے امریکا آنا تھا۔رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ رواں سال ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو ختم کرنے کی دھمکی دی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا نے پاکستان کویوایس نیول وار ، نیول سٹاف کالج، سائبر سکیورٹی کے پروگرامز سے بھی فارغ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ امریکی وزیردفاع جمیز میٹس نے ٹرمپ کے اس اقدام کی مخالفت کی تھی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پروگرام کوختم کرنے سے پاک امریکا تعلقات کوناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کا یہ قدم پاک امریکا تعاون اوربھروسہ کی فضاکو ختم کرسکتا ہے۔ دوسری جانب ترک صدرطیب اردوان نے کہا ہے کہ عوام کوڈالر سے خوف کھانے کی ضرورت نہیں،عوام ڈالر اور گولڈ کو ترک کرنسی میں تبدیل کرلیں،ترک اور امریکا میں سفارتی تنازع پرکرنسی میں 19فیصد کمی ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے امریکی صدر کے بیان کے ردعمل میں کہا کہ ترک اور امریکا میں سفارتی تنازع پرکرنسی میں 19فیصد کمی ہوئی۔عوام کوامریکی ڈالر سے خوف کھانے کی ضرورت نہیں۔ عوام ڈالر اور گولڈ کو ترک کرنسی میں تبدیل کرلیں۔انہوں نے کہا کہ معاشی جنگ میں ہر شہری بڑھ چڑھ کرحصہ لے۔انہوں نے ترک عوا م کواپنے پیغام میں کہا کہ عوام کوامریکی ڈالر سے خوف کھانے کی ضرورت نہیں۔

عوام ڈالر اور گولڈ کو ترک کرنسی میں تبدیل کرلیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امریکہ نے ترکی کی اشیاء پر ٹیکس شرح میں اضافہ کردیا ہے۔ ترکی کی اشیاء پرٹیرف بڑھانے کا اعلان ترکی کرنسی کی قدر میں غیرمعمولی کمی کی وجہ سے کیا ہے۔ڈالر کے مقابلے میں ترکی کرنسی کی قدر انتہائی کم ہوگئی ہے۔ ٹیرف بڑھانے کافیصلہ بھی ترک کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ترکی کی اشیاء ایلومینیئم اور اسٹیل پرٹیرف بڑھا رہے ہیں۔ امریکی صدر نے ایلومینیئم پر 20 فیصد، جبکہ اسٹیل پر50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کے اس وقت ترکی کے ساتھ تعلقات بھی بہتر نہیں ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں