کس پی ٹی آئی رہنما نے عمران خان سے صدر کا عہدہ مانگ لیا؟ معروف صحافی نے اہم انکشاف کر دیا

نعیم الحق عمران خان سے کہہ رہے ہیں کہ مجھے صدر بنایا جائے! ہارون الرشید کا دعوی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 12 اگست 2018 11:15

کس پی ٹی آئی رہنما نے عمران خان سے صدر کا عہدہ مانگ لیا؟ معروف صحافی نے اہم انکشاف کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اگست 2018ء) معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ نعیم الحق عمران خان سے کہہ رہے ہیں کہ مجھے صدر بنا دیں۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کہتے ہیں کہ ویسے تو عمران خان کو چاہئیے کہ مجھے صدر بنائیں۔اور اگر صدر نہیں بناتے تو کوئی وزرات تو دیں۔

ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں وزراتوں کا مسئلہ ایسا ہی ہے جیسے ٹکٹوں کا مسئلہ تھا۔اور اگر عمران خان نے نعیم الحق کو خاموش کروانا ہے تو اس کے لیے تھوڑے سے پیسوں کا انتظام کریں۔کیونکہ نعیم الحق تو شام کو کالے چشمے لگا کر ہوٹلوں کے باہر بیٹھا رہا کرتا تھا تو بس ویسے ہی بیٹھا رہے۔جب کہ دوسری طرف تحریک انصاف کی جانب سے اہم حکومت اور ریاستی عہدوں کیلئے ناموں کا اعلان کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف نے صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخواہ کے گورنرز کے ناموں کا اعلان کردیا تھا۔ تحریک انصاف نے صوبہ پنجاب میں سابق گورنر اور سینیٹر چوہدری سرور کو ہی گورنر لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ خیبرپختونخواہ میں شاہ فرمان کو گورنر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب اور خیبرپختوںخواہ کے گورنرز کے ناموں کے اعلان کے بعد اب تحریک اںصاف نے گورنر سندھ کے نام کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے رکن سندھ اسمبلی عمران اسماعیل کو سندھ کا نیا گورنر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے بنی گالہ میں ہونے والے تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس کے دوران عمران اسماعیل کو سندھ کا گورنر بنانے کی منظوری دی۔ عمران اسماعیل گورنر سندھ کے عہدے کیلئے نامزد کیے جانے کے باعث سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیں گے۔

عمران اسماعیل کراچی سے سندھ اسمبلی کی رکنیت پر منتخب ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ عمران اسماعیل تحریک انصاف کے بانی رہنماوں میں سے ایک ہیں۔ گزشتہ کچھ برسوں کے دوران کراچی کی سطح پر تحریک انصاف کو مضبوط کرنے میں عمران اسماعیل کا کردار اہم رہا ہے۔ عمران اسماعیل ایم کیو ایم کے عروج کے دنوں میں اس جماعت کے مضبوط علاقوں پر مشتمل حلقے سے ضمنی الیکشن لڑ کر بھرپور مقابلہ کرنے کے باعث شہرت حاصل کر پائے تھے۔ اب انہیں بہترین خدمات کے عوض سندھ کا گورنر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں