اداکارہ مہک نور دو پشتو فلموں کی شوٹنگ مکمل کرانے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئیں

پشتو کے ساتھ اردو اور پنجابی فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہتی ہوں‘ خصوصی گفتگو

اتوار 12 اگست 2018 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) اداکارہ مہک نور دو پشتو فلموں ’’گنداگیرو گندا گیر ‘‘اور ’’بد عملو بر عملہ ‘‘کی شوٹنگ مکمل کرانے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئیں ۔مہک نور نے دیگر اداکارائو ں کے ہمراہ کاغان ، ناران اور بالا کوٹ کے مختلف مقامات پر فلم کی شوٹنگز میں حصہ لیا ۔دونوں فلموں کی پوسٹ پروڈکشن کا کام تیزی سے جاری ہے اور انہیں عید الاضحی پر نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فلم کی دیگر کاسٹ میں ارباز خان ، عجب گل، جہانگیر خان جانی ، آفرین پری اور دیگر شامل ہیں ۔اداکارہ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختوانخواہ کے پرستاروں کی جانب سے میرے کام کو سراہا جارہا ہے جس پر میں ان کی شکر گزار ہوں ۔ پشتو کے ساتھ اردو اور پنجابی فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہتی ہوں ۔ اسٹیج میری بنیادی تربیت گاہ ہے اور میں اسے چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی ، اس پلیٹ فارم کے ذریعے ہی میری اداکاری میں پختگی آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں