احسن خان کی فلموں اورڈراموں کیساتھ کمرشلز کیلئے بھی مانگ بڑھ گئی

اس وقت اپنے کرئیر کے بہترین دور سے گزر رہا ہوں ‘ اداکار کی گفتگو

اتوار 12 اگست 2018 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) اداکار احسن خان کی مصروفیات میں اضافہ ہو گیا ، فلموں اور ڈراموں کیساتھ کمرشلز کیلئے بھی مانگ بڑھ گئی ۔ اداکار احسن خان فلموں اور ٹی وی ڈراموں کے ساتھ مختلف کمرشلز کے شوٹ کرانے میں بھی مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار ان دنوں ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے کمرشل کی شوٹ کیلئے ملائیشیاء میں مصروف ہیں جس کا تقریباً90فیصد کام مکمل ہو گیا ہے ۔

احسن خان نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت اپنے کرئیر کے بہترین دور سے گزر رہا ہوں جس پر خدا کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس فلموں، ڈراموں اور کمرشلز کے بے شمار پراجیکٹس ہیں لیکن میں اس کے باوجود وعدے کے مطابق ہر پراجیکٹ کو مکمل ٹائم دے رہا ہوں اور معیار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کر رہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں