دلہن شادی کے روز اغوا ہو گئی

دلہن بیوٹی پارلر سے تیار ہو کر اپنی بھابھی کے ہمراہ شادی ہال آ رہی تھی کہ راستے میں کرامت عرف بودی نے اغوا کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 12 اگست 2018 15:40

دلہن شادی کے روز اغوا ہو گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12اگست 2018ء) شرقپور کے موضع غازی پور میں دلہن شادی کے روز ہی اغوا ہو گئی۔آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق موضع غازی پور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔جہاں دلہن کے اغوا ہونے کے باعث اس کی بارات واپس لوٹ گئی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ موضع غازی پور کا رہائشی ریاض احمد کی بیٹی آمنہ بی بی گاؤں کے ایک بیوٹی پارلر سے تیار ہو کر اپنی بھابھی کے ہمراہ شادی ہال سے باہر آ رہی تھی کہ راستے میں کرامت عرف بودی وغیرہ نے دلہن کو زبردستی اغوا کر لیا۔

دلہن کو مخلتف جگہوں ہر تلاش بھی کیا گیا۔لیکن تلاش کرنے کے باوجود بھی دلہن کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ جس کی وجہ سے بارات کو دلہن کے بغیر واپس جانا پڑا،مقامی پولیس نے دلہن کے بھائی مشتاق کے کہنے پر واقعے کی رپورٹ درج کر لی،بتایا گیا ہے کہ نئی نویلی دلہن کو اغوا کرنے کے الزام میں آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن ابھی تک ان افراد میں سے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

اور نہ ہی دلہن سے متعلق ابھی تک کچھ پتہ چل سکا ہے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔جب کہ اس متعلق تفتیش کا آغاز بھی کر دیا ہے۔واضح رہے پنجاب میں اغوا جیسے جرائم میں بہت اضافہ ہو گیا ہے۔اور اغوا سمیت اور کئی ایسے جرائم ہیں جن میں آئے روز اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے جب کہ پولیس اس معاملے میں کوئی خاص انتظامات کرتی ہوئی نظر نہیں آ رہی۔کئی علاقوں میں کم سن بچیوں اوربچوں کو اغوا کیا جاتا ہے اور پھر رہائی کے عوض تاوان طلب کیا جاتا ہے۔ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے موثر حکمت عملی اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔تاکہ اس طرح کے واقعات میں کمی لائی جا سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں