نگران وزیر اعلیٰ پنجا ب کی یوم آزادی کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

تقریبات کی سکیورٹی پرخصوصی توجہ دی جائے، موجودہ حالات میں امن عامہ کے قیام کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایاجائے ‘ڈاکٹر حسن عسکری

اتوار 12 اگست 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں اور یوم آزادی کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کی سکیورٹی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔نگران وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہاکہ موجودہ حالات میں امن عامہ کے قیام کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایاجائے اوریوم آزادی کے لئے وضع کردہ پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور عوامی مقامات کے ساتھ حساس مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنے فرائض محنت اورجانفشانی سے سرانجام دیں اور اس ضمن میں یوم آزادی کے وضع کردہ سکیورٹی پلان پر پوری طرح عملدرآمد کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ یوم آزادی کے جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے اور پولیس حکام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خود فیلڈ میں موجود رہیں۔

انہو ںنے کہا کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اورمتعلقہ ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یوم آزادی پر مری اور دیگر تاریخی و تفریحی مقامات کے اردگرد ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات ہونے چاہئیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ یوم آزادی کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے اور اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبے بھرکے تمام شہروں میں ٹریفک پولیس ٹریفک کے بہاؤ کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کریں اور سینئرپولیس افسران سکیورٹی اورٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کریں ۔ انہوںنے کہاکہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور زندہ قومیں اپنا یوم آزادی بھرپور طریقے سے مناتی ہیں،اس لئے یوم آزادی کی تقریبات کو بھرپور انداز سے منایا جائے گااورتحریک پاکستان کے ہیروز کو زبردست طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا- تحریک پاکستان کی جدوجہد ہمارے بزرگوں کی محنت سے عبارت ہے - یوم آزادی کی تقریبات کے ساتھ عمارتوں کو منفرد انداز سے روشن کیا جائے گا- نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس موقع پر ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

نگران وزیر اعلیٰ نے پولیس اور انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں