تحریک انصاف کاحکومت میں آتے ہی محکمہ پولیس میں اہم کام کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے پولیس اسٹیشنز میں شہریوں پر تشدد کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 12 اگست 2018 16:54

تحریک انصاف کاحکومت میں آتے ہی محکمہ پولیس میں اہم کام کرنے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12اگست 2018ء) تحریک انصاف کی حکومت نے پولیس اسٹیشنز میں شہریوں پر تشدد کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف ہمیشہ خیبر پختونخوا پولیس کے محکمہ میں بہترین اصلاحات لانے کا دعوی کرتی ہے۔اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پورے پاکستان کے پولیس اسٹیشن پر شہریوں پر تشدد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، نعیم الحق نے کہا کہ پولیس اسٹیشنز اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد کرنے پر پابندی ہونی چاہیے، یہ غیر اسلامی اور غیر آئینی ہے، اس سے زیادہ تر غریب لوگ متاثر ہوتے ہیں، تحریک انصاف تھانوں میں شہریوں پر ہر طرح کا تشدد ختم کرے گی اور صحیح سمت میں تمام اقدمات اٹھائے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان حلف اٹھانے کے فوری بعد تھانوں میں شہریوں پر ہونے والے تشدد کو بند کرنے کے احکامات جاری کرسکتے ہیں۔ تحریک انصاف کی قیادت پولیس اسٹیشنز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد کے خلاف اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان میں بھی اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع تحریک انصاف کے مطابق کپتان نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری چینل کو صرف حکومتی کوریج تک محدود نہیں رکھا جائے گا، بلکہ پی ٹی وی کو معلومات، تفریح اور غیر جانبداری کے ایجنڈے پر گامزن کیاجائے گا۔اس کے علاوہ پی ٹی وی میں اصلاحات کے لئے تمام ضر وری تبدیلیاں لائی جائیں گی اور ریڈیو پاکستان پر بھی عوام کا اعتماد بحال کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں