لیگی حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکالابیرونی قرضوں پر تنقید کرنیوالوں کے پاس کوئی متبادل پروگرام نہیں‘پرویز ملک

ہمارے ہاتھ پائوں باندھ کر الیکشن کروائے گئے، پھر بھی کامیابی نہ ملنے پر انتخابی نتائج تبدیل کئے گئے ‘خواجہ عمران نذیرکا کارکنوں سے خطاب

اتوار 12 اگست 2018 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) لاہورکے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ہاتھ پائوں باندھ کر انتخابات کروائے گئے ہیں پھر بھی کامیابی نہ ملنے پر انتخابی نتائج کو تبدیل کیا گیا ہے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں،بیرونی قرضوں پر تنقید کرنے والوں کے پاس کوئی متبادل پروگرام نہیں، ن لیگ کی حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکالا سی پیک جیسے منصوبوں سے ملکی معیثت بہتری کی طرف گامزن ہوئی لوڈ شیڈنگ کے بحران کو ختم کرنے کے لیے بجلی کے نئے کارخانے لگائے موٹرویز تعمیر کی جس سے پاکستان کے دنیا بھر میں وقار بلند ہوا۔

(جاری ہے)

لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں علی عدنان ملک علی عمران ملک،سعدیہ تیمور،رانا احسن شرافت،عامر خان سید توصیف شاہ،رانا احسن شرافت چوہدری عبدالمجید چن نمبردار اور جاوید اقبال سمیت دیگر کارکنوں سے 14اگست کو شایان شان منانے کی تیاریوں کے سلسلہ میں گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا اپوزیشن نے پر امن احتجاج کرکے ثابت کیا ہے کہ ہم نے کبھی انتشار دھرنے حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سیاست نہیں کی ہم کسی بھی قیمت پر جعلی وزیراعظم کو تسلیم نہیں کریں گے ہمارا اسمبلی میں بھی احتجاج ہوگا جو ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے احتجاج میں حصہ لیکر بتایا ہے کہ انتخابات شفاف نہیں ہوئے جعلی مینڈیٹ لاڈلے کو دلایا گیا ہے،یہ لوگ پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی منزل تک لے جانے کی اہلیت نہیں رکھتے،ان کے جھوٹے دعوں کی ہنڈیابہت جلد بیچ چوراہے میں ٹوٹ جائے گی۔

انہوں نے کہا عمران خان موجودہ دور کے شیخ چلی ہیں،عوام نواز شریف کے ترقیاتی دور حکومت کو یاد کر ر ہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں