بند روڈ ' تیز رفتار ٹرالے کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،40سالہ خاتون جاں بحق

اتوار 12 اگست 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) بند روڈ پر تیز رفتار ٹرالے نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں 40سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 40سالہ عابدہ شفاقت ساندہ کے قریب بند روڈ پر اپنے بیٹے کے ساتھ موٹر سائیکل پر اپنے گھر بادامی باغ جارہی تھی کہ راستے میں تیز رفتارٹرالے نے موٹرسایکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں عابدہ بی بی جاں بحق ہوگئی جبکہ ڈرائیور موقع پر سے فرار ہوگیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ٹرالے کو قبضے میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں