پیف پارٹنر سکولوں کی سہولت کیلئے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میںجماعت دوم تادہم طلباء کو شامل کرنے کا فیصلہ

پیف پروگراموں سے منسلک سکولوں کا امتحان مجوزہ شیڈول کے مطابق19نومبرتا 26جنوری ہوگا

اتوار 12 اگست 2018 19:30

لاہور۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنر سکولوں کی سہولت کے لیے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ میںجماعت دوم تا دہم کے طلباء کو شامل کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا، گزشتہ سال جماعت پنجم ،ہشتم ، نہم اور دہم کے طلباء کو کیو اے ٹی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھاجبکہ ان کلاسوں کے پیک اور بورڈ کے نتائج کوکیواے ٹی میں شامل کیا گیا تھا۔

اس امر کے لیے -9001 ISOکے بین الاقوامی معیارپرخود کارطریقہ کارسے ایپلی کشن سافٹ ویئر کے مطابق پارٹنر سکولوں کی مختلف کلاسوںسے کیو اے ٹی کی غرض سے طلباء کا چنائوکیا جائے گا۔جس میں پرائمری سکولوں کی کوئی سے دو جبکہ ایلیمنٹری اور سیکنڈری سکولوں سے کوئی تین کلاسوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق پیف کے تمام پروگراموں(FAS,EVS,NSP)کا کیو اے ٹی بیک وقت مجوزہ شیڈول کے مطابق 19نومبر تا 26جنوری منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کے لیے منتخب کلاس میں پچاس سے کم تعداد کی صورت میں سترہ بچے لیے جائیں گے جبکہ پچاس سے زیادہ تعداد سے بائیس بچوں کا امتحان لیا جائے گا۔سکول مالکان سے گزارش ہے کہ سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں طلباء کی تصاویر اور معلومات آن لائن اپ ڈیٹ کرنے کی آخری تاریخ یکم ستمبر 2019مقر ر کر دی گئی ہے۔اس حوالے سے سکول مالکان کی مزید معلومات کے لیے پیف ویب سائٹ پر سرکلر اپ لوڈ کر دیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں