اکتوبر2011ء میں مینار پاکستان کے جلسے نے آج بننے والی حکومت کی بنیاد رکھ دی تھی، میاں محمودالرشید

اتوار 12 اگست 2018 19:30

لاہور۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمودالرشید نے کہا کہ اکتوبر2011ء میں مینار پاکستان کے جلسے نے آج بننے والی حکومت کی بنیاد رکھ دی تھی، سیاسی جدوجہد خود کو وزیراعلیٰ بنانے کیلئے نہیں، ملک میں ایک نظام لانے اور عمران خان کو وزیراعظم بنانے کیلئے کی، پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے پارٹی کا ہر فیصلہ قبول ہے،پنجاب اسمبلی میں30ارکان کے ساتھ بہترین اپوزیشن کرتے ہوئے کمزور طبقے کو حقوق دلانے کیلئے کردار ادا کیا، سیاسی جدوجہد پر مطمئن ہوں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں پارٹی کارکنان کے وفد سے ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

میاں محمودالرشید نے کہا کہ عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے پر عزم ہیں، ملک سے کرپشن، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، بجلی پیداوار میں اضافہ، تعلیم اور صحت میں اصلاحات اور روایتی تھانہ کلچر ختم کر نیکا وقت آ گیا ہے، عمران خان ملک میں جو ٹرینڈ سیٹ کرنے جا رہے ہیں اس کے بعد اس نئے پاکستان میں کرپشن زدہ سیاستدانوں کی کوئی جگہ نہیں ہوگی، خوفزدہ لوگ صرف اپنی لوٹی دولت کو بچانے اور اقتدار میں ہر صورت رہنے کیلئے ایک ہو گئے، میاں محمودالرشید نے اپوزیشن ارکان سے رابطوں کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حزب اختلاف سے بھی ووٹ ملیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں