اقتصادی ماہرعبدالرزاق داؤدکونئی حکومت میں شمولیت کی دعوت

عبدالرزاق داؤد کومشیر وزیراعظم بنایا جائے گا، عبدالرزاق داؤد نامزد وزیراعظم عمران خان کو ٹیکسٹائل اورتجارتی امورپربھی مشورے دیں گے۔اعلامیہ پی ٹی آئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 12 اگست 2018 21:48

اقتصادی ماہرعبدالرزاق داؤدکونئی حکومت میں شمولیت کی دعوت
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف نے ممتازماہر اقتصادیات عبدالرزاق داؤد کوحکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی، عبدالرزاق داؤد کو مشیر وزیراعظم مقرر کیا جائے گا، عبدالرزاق داؤد نامزد وزیراعظم عمران خان کو ٹیکسٹائل اورتجارتی امورپربھی مشورے دیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت میں ماہرین کی شمولیت کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

اعلامیہ تحریک انصاف میں کہا گیا ہے کہ ممتازماہر اقتصادیات عبدالرزاق داؤد کوحکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔ عبدالرزاق داؤد کو وزیر اعظم عمران خان کا مشیر مقرر کیا جائے گا۔ عبدالرزاق داؤد صنعت اور سرمایہ کاری امورپر وزیراعظم کومشورے دیں گے۔ عبدالرزاق داؤد نامزد وزیراعظم عمران خان کو ٹیکسٹائل اورتجارتی امورپربھی مشورے دیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل گزشتہ روزچیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن سے سابق ڈی جی آئی بی اور آئی جی پولیس سندھ شعیب سڈل نے بنی گالہ اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں شعیب سڈل نے عمران خان کوعام انتخابات 2018ء میں کامیابی پرمبارکباد پیش کی۔ ذرائع نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے حکومت میں شعیب سڈل کوحکومت میں اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔

تاہم ابھی تک شعیب سڈل کیلئے کسی بھی عہدے کا اعلان نہیں کیا گیا۔ واضح رہے سابق ڈی جی آئی بی شعیب سڈل ایمانداری اور پیشہ ورانہ قابلیت کی وجہ سے تمام حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔عمران خان نے پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے بھی شعیب سڈل کوکمیشن کا سربراہ بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔ کیونکہ شعیب سڈل وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات میں ماہر ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں حکومت سازی کیلئے نمبرز گیم پورے کرلیے ہیں۔ کل قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں