امریکا کی برہمی کی وجہ چین سےقربت ہے،نگراں وزیرخارجہ

ہم نے سی پیک بنا کرچین کوراستہ دیا جو امریکا کو ناگوارگزرا، ہمارےاردگرد جال بچھایا جا رہا ہےجونقصان دہ ہوگا، امریکا نےپاکستان کیساتھ اپنی نیک تمنائیں ختم کردی ہیں۔نگراں وزیرخارجہ عبداللہ حسین ہارون کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 13 اگست 2018 00:17

امریکا کی برہمی کی وجہ چین سےقربت ہے،نگراں وزیرخارجہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اگست 2018ء) : نگراں وزیرخارجہ پاکستان عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ امریکا کی برہمی کی وجہ چین سے قربت ہے،ہم نے سی پیک بنا کر چین کو راستہ دیا جو امریکا کو ناگوارگزرا،ہمارے اردگرد جال بچھایا جا رہا ہےجو نقصان دہ ہوگا، امریکا نے پاکستان کے ساتھ اپنی نیک تمنائیں ختم کردی ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پاکستان کے ساتھ اپنی نیک تمنائیں ختم کردی ہیں۔

اب ایک بری صورتحال میں ملک ہے ان کے اس لیے کہ ان جوآج کل کے فیصلے ہورہے ہیں وہ فیصلے ہمارے حق میں نہیں جارہے ہیں۔یہ کہنا کہ ہندوستان کے حق میں ہے ہمارے حق میں نہیں وہ کہنا فضول ہوتا۔ یہ نظر آرہا ہے کہ ہمارے اردگرد ایک جال بچھائی جارہی ہے اس جال کے نتائج ہمارے لیے آگے چل کربہتر نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی اپنے ہاں کوئی نہ کوئی طریقہ کار پیدا کرنے کی ہمت رکھنی چاہیے۔

کیونکہ جن طریقوں سے ہم سابق حکومت یا حکومتوں میں ہم دیکھتے آئے ہیں کہ اس سے کیا ہوجائے گا؟جیسا کہ آپ جب سعودی عرب گئے اورانہوں نے پوری دنیا کوجمع کیا ہوا تھا اور جنگی باتیں ہورہی تھیں۔ایران کوباہر دھکیل دیا گیا تھا اس وقت پاکستان کے وزیراعظم کوتقریر کرنے کا موقع نہیں دیا گیا جبکہ ہم واحد مسلمان ملک جوکہ ایٹمی قوت ہیں۔ان کوچپ چاپ ایک پٹھو کے جیسے ہال میں بٹھائے رکھا۔

اس سے اگر ہم نہیں سمجھ پائے کہ انتظامیہ کس کے کہنے پر چل رہی تھی توہمیں اس سے زیادہ کوئی سبق نہیں مل سکتا۔انہوں نے جب جنگی صورتحال شروع کی ۔ہم نے کہا کہ ہم اپنا کوئی جرنیل بغیراجازت نہیں بھجیں گے، وہ بھی ہوگیا، پھر کہا کہ ہم ایران اور سعودی عرب کے درمیان توازن رکھیں گے وہ بھی ختم ہوگیا۔پھر ہم نے کہا کہ ہم مکہ اور مدینہ منورہ کا تحفظ کریں گے۔

جویمن میں ہورہا ہے وہ کس کے تحفظ میں ہورہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہم ہرموڑ پرامریکا نے جو کہا ہم نے کیا لیکن ہمیں نتائج اچھے برآمد نہیں ہوئے۔ نگراں وزیرخارجہ نے کہا کہ میں نے حال ہی میں عالمی سفیروں سے بات کی انہوں نے کہا کہ اگر آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ یہ سب افغانستان کی وجہ سے ہورہا ہے ۔تویہ ہاتھی کے دانت والی بات ہے۔اصل حقیقت یہ ہے کہ امریکا نے جوچین کے سمندروں میں عالمی جنگی صورتحال پیدا کی۔

اور ہندوستان کوجوحال ہی میں پروموشن دیا۔ جس کے تحت انڈوپیسیفک فریٹ کے ان کوایک اہم کردار دیا ہوا ہے۔اسی طرح 8.7 بلین ڈالر ہندوستان کو جنگی طیاروں کیلئے دیے ہیں جبکہ ہمیں ابھی تک 7بلین ڈالر بھی کیری لوگر بل پورے سات سال میں نہیں دیے گئے۔ حقیقت میں امریکا کی توجہ چین کی طرف ہے، ہماری تنہائی بھی سی وجہ سے ہے۔ بحیرہ چین میں امریکا کی بڑی طاقت بیٹھی ہوئی ہے۔ ہم نے سی پیک بنا کرچین کا ایک راستہ کھول دیا ہے۔ جہاں چین کوسانس لینے کا موقع مل گیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ انہیں بہت ناگوار گزرا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں