بزرگ افراد پاکستان میں مفت سفر کریں گے، پینشن بھی گھر میں وصول کریں گے

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے ٹویٹر پیغام پر بزرگ شہریوں کے لیے مخلتف تجاویز دے دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 13 اگست 2018 11:01

بزرگ افراد پاکستان میں مفت سفر کریں گے، پینشن بھی گھر میں وصول کریں گے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2018ء میں واضح برتری حاصل کی۔جس کے بعد وہ پاکستان میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہیں۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی طرف سے مخلتف قسم کی تجاویز بھی سامنے آ رہی ہیں جس سے وہ ملک میں بہتری اور خوشحال لا سکیں۔اور یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق بھی پورے پاکستان میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے مختلف تجاویز دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ تمام 60 سال سے زائد عمر کے افراد افراد کے لیے ملک بھر میں ریلوے، اسلام آباد، لاہور،پنڈی ، ملتان میٹرو میں مفت سفر کی سہولت ہونی چاہئیے۔نعیم الحق نے یہ تمام تجاویز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں دیں۔

(جاری ہے)

نعیم الحق ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ تمام پنشنرز کو ان کے گھر یا ان کے بینک اکاؤنٹ میں ملنی چاہئیے۔

بجائے اس کہ وہ بینکوں میں لمبی قطاریں لگا کر پینشن وصول کریں۔
یاد رہے اس سے پہلے نعیم الحق نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت میں آتے ہی پولیس اسٹیشنز میں شہریوں پر تشدد کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت پولیس اسٹیشنز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد کے خلاف اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے، عمران خان حلف اٹھانے کے فوری بعد تھانوں میں شہریوں پر ہونے والے تشدد کو بند کرنے کے احکامات جاری کرسکتے ہیں۔

نعیم الحق نے کہا کہ پولیس اسٹیشنز اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شہریوں پر تشدد کرنے پر پابندی ہونی چاہیے، یہ غیر اسلامی اور غیر آئینی ہے، اس سے زیادہ ترغریب لوگ متاثر ہوتے ہیں، تحریک انصاف تھانوں میں شہریوں پر ہر طرح کا تشدد ختم کرے گی اور صحیح سمت میں تمام اقدمات اٹھائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں