عمران خان اور بلاول بھٹو کی پارلیمنٹ میں اکھٹے تصویر نے سب کو اپنی طرف متوجہ کر لیا

سوشل میڈیا صارفین کے عمران خان اور بلاول بھٹو کی تصویر پر دلچسپ تبصرے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 13 اگست 2018 11:38

عمران خان اور بلاول بھٹو کی پارلیمنٹ میں اکھٹے تصویر نے سب کو اپنی طرف متوجہ کر لیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2018ء) : عام انتخابات 2018ء کےانتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی نمایاں کامیابی کے بعد سیاسی جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف اپوزیشن اتحاد تشکیل دیتے ہوئے انتخابات کو مسترد کیا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ انتخابات میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے لہٰذا ہم ان انتخابات کو نہیں مانتے۔ آج صبح اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا 15 واں اجلاس ہوا جس میں ارکان اسمبلی نے حلف لیا۔

ارکان اسمبلی کی حلف برداری کے بعد 15 اگست کو اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے انتخاب ہو گا جس کے بعد وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔اس موقع پر ایک دلچسپ بات جس نے سب کو اپنی طرف متوجہ کر لیا وہ عمران خان اور بلاول بھٹو کی اکھٹے تصویر بنوانا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بلاول بھٹو خود عمران خان کے پاس آئے۔عمران خان نشست سے آگے بڑھے بلاول بھٹو سے ہاتھ ملایا اور پھر دونوں نے اکھٹے تصویر بھی بنوائی۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر دلچسپ قسم کے تبصرے کیے ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بلاول بھٹو کا ہاتھ ملانا مثبت اشارہ ہے۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ عمران خان کا انداز دیکھ کر لگتا ہی نہیں کہ وہ اگلے وزیر اعظم ہیں۔ان کی بلاول سے محبت حیران کن ہے۔عمران خان نے بلاول کو خواش آمدید کہا اور ان کے ساتھ ایک تصویر بنوانے کے لیے بھی کہا۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بلاول بھٹو سمیت نئے ایم این اے کا خیرمقدم کیا۔وہ وزیر اعظم کے عہدے کے لیے مکمل طور پر خود کو ڈھال چکے ہیں۔
جب کہ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کا ایہ اقدام بہت میچور ہے۔عمران خان اور بلاول بھٹو نے اکھٹے تصویر لی۔یہ اس بات کی عکاسی کر رہی ہے کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں