عمران خان کو پارلیمنٹ میں تصویر بنوانے کے لیے واسکٹ ادھار لینا پڑ گئی

عمران خان نے پارلیمنٹ کے ملازم سے واسکٹ ادھارلے کررجسٹریشن کیلئے تصویر بنائی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 13 اگست 2018 12:42

عمران خان کو پارلیمنٹ میں تصویر بنوانے کے لیے واسکٹ ادھار لینا پڑ گئی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اگست 2018ء) :پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران نے پارلیمنٹ کے ملازم سے واسکٹ ادھارلے کررجسٹریشن کیلئے تصویر بنوائی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے ملازم کی اپنی ویسکوٹ اتار کر عمران خان کو پہنانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سادگی پر دلچسپ قسم کے تبصرے کیے ہی جاتے ہیں۔

لیکن آج عمران خان بطور ممبر قومی اسمبلی حلف اٹھانے کے ایوان میں پہنچے۔عمران خان کو اس موقع پر رجسٹریشن کے لیے تصویر بھی بنوانا تھی۔اس موقع پر عمران خان نے سفید شلوار قمیض زیب تن کی ہوئی تھی تو کچھ ساتھیوں نے نشاندہی کہ عمران خان کو تصویر بنوانے کے لیے ویسکوٹ بھی پہننی چاہئیے۔لیکن عمران خان کے پاس ویسکوٹ نہیں تھی۔

(جاری ہے)

جس پر انہوں نے پارلیمنٹ میں موجود ایک ملازم سے ویسکوٹ لی اور اس کو پہن کر تصویر بنوائی۔

یاد رہے  قومی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اور تمام اراکین نے بصد احترام کھڑے ہوکر قومی ترانہ سنا جس کے بعد تلاوت کلام پاک کی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس کے آغاز میں نومنتخب اراکین کو مبارکباد دی اور حلف کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے 15 اگست کی تاریخ کا اعلان کیا اور طریقہ کار بھی بتایا۔

اس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نو منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا جس کے بعد اراکین کی جانب سے دستخط کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان،، آصف زرداری،، بلاول بھٹو زرداری، شاہ محمود قریشی،، فواد چوہدری، شفقت محمود، شہبازشریف، رانا ثناءاللہ، نوید قمر اور دیگر اراکین قومی اسمبلی میں موجود تھے۔۔عمران خان قائد ایوان کے لیے مخصوص نشست کے ساتھ والی نشست پر براجمان جب کہ بلاول بھٹو زرداری نفیسہ شاہ کے ساتھ والی نشست پر موجود ہیں، سابق صدر آصف زرداری سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے ساتھ بیٹھے جب کہ شہبازشریف، احسن اقبال اور رانا تنویر ساتھ ساتھ بیٹھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں