مسلم لیگ نے تحریک پاکستان میں اہم کردارادا کیا بچانے کیلئے بھی منظم جدو جہد جاری رکھیں گے‘پرویز ملک

مسلمان کا نظریہ حیات کلمہ ہے، پاکستان کی محبت تب تک کم نہ ہو گی جب تک کلمہ کی محبت موجود ہے‘خواجہ عمران نذیر

پیر 13 اگست 2018 15:01

مسلم لیگ نے تحریک پاکستان میں اہم کردارادا کیا بچانے کیلئے بھی منظم جدو جہد جاری رکھیں گے‘پرویز ملک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و نومنتخب رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کا تحریک پاکستان میں بھرپور کردار اداکیا تھا اسے بچانے میں بھی بھر پور اور منظم جدو جہد جاری رکھیں گے، یہ ملک دوقومی نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا اور تاقیامت قائم ودائم رہے گا،ہر جگہ نظریہ پاکستان کا پیغام اسی جذبے سے لوگوں تک پہنچائیں گے جس طرح ہمارے بڑوں نے تحریک پاکستان کے دوران قائداعظمؒ اور مسلم لیگ کا پیغام پہنچایا تھا، ہمارا نظریہ اور قومیت کلمہ طیبہ ہے۔

ہر مسلمان کا نظریہ حیات اسی کلمہ کے گرد گھومتا ہے، ہمارے دلوں سے پاکستان کی محبت تب تک کم نہ ہو گی جب تک کلمہ کی محبت موجود ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایوم آزادی ڈیکے حوالے سے تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک سعدیہ تیمور،میاں مرغوب،چوہدری،عبدالمجید چن نمبردارسمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کی طرح پنجاب میں حکومت سازی کے لئے بھی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، حقائق تسلیم نہ کرکے جمہوریت کے حسن میں داغ لگا دیا گیا ہے،پنجاب میں حکومت سازی کیلئے ن لیگ کا مینڈیٹ کوتسلیم نہیںکیا گیا، الیکشن کے بعد پاکستان میں استحکام آنا چاہئے تھا، پاکستان کی بقاء جمہوریت میں ہے، انتخابی دھاندلی کو بے نقاب کریں گے۔ عوام نے صوبے میں حکومت بنانے کا اختیار دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں