پاکستان کا 71واں یوم آزادی، شہری نے سیاستدانوں کا احوال سُنا دیا

معروف ملی نغمے کی طرز پر سیاستدانوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو وائرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 اگست 2018 16:02

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 اگست 2018ء) : پاکستان کا 71 واں یوم آزادی کل بروز منگل قومی جوش و جذبے کی طرح منایا جائے گا۔عوام نے جشن آزادی کے لیے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں، گھروں ، دفاتر اور بازاروں میں سبز ہلالی پرچم لہراتا ہوا نظر آرہا ہے ، جبکہ بچے اپنے گھروں اور چھتوں کو جھنڈیوں سے سجانے میں مصروف ہیں۔ جشن آزادی کے موقع پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک عام شہری نے پاکستان کے مشہور ملی نغمے ''پاکستان پاکستان ، میرا ایمان پاکستان'' کی طرز پر ایک گانا تیار کیا جس میں سیاستدانوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اس عام شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

 سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس عام شہری نے سیاستدانوں کی لوٹ مار اور کرپشن کی داستان اس قدر اچھے طریقے سے بیان کی ہے کہ سیاستدانوں سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس عام شہری نے سیاستدانوں کی لوٹ مار اور کرپشن کی داستان اس قدر اچھے طریقے سے بیان کی ہے کہ سیاستدانوں کو اپنے گریبان میں جھانکنے اور شرمندہ ہونے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

صارفین کے مطابق اس ملک پر حکومت کرنے والے ہر سیاستدان نے ہی ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی ہے اور ملک کے لیے کچھ نہیں کیا ، صرف لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم کیا جس سے ملک کو شدید نقصان پہنچا۔ کچھ صارفین نے پُر اُمید انداز میں آنے والی حکومت پر اطیمنان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں پوری اُمید ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کی بہتری کے لیے اور عوام کی بھلائی کے لیے کام کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں