یوم آزادی کی تقریبات میں ہمیں آزادی جیسی عظیم نعمت سے فیض یاب ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے،سعدیہ سہیل رانا

پیر 13 اگست 2018 21:44

یوم آزادی کی تقریبات میں ہمیں آزادی جیسی عظیم نعمت سے فیض یاب ہونے پر اللہ  کا شکر ادا کرنا چاہئے،سعدیہ سہیل رانا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے 14 اگست کے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کے اس تاریخی دن ہم سب کو اس عزم کا عہد کرنا ہے کہ ملک و قوم کے مستقبل کو سرفہرست رکھنا اور اسکی سلامتی اور بقاء کو اپنے اپنے منشور کا بنیادی نقطہ بنانا ہے۔ آج ہم جو آزادی جیسی نعمت سے سرفراز ہیں اسکے پیچھے لاکھوں شہیدوں کی قربانیاں اورلازوال داستانیں رقم ہیں۔

(جاری ہے)

یوم آزادی کی تقریبات میں ہمیں آزادی جیسی عظیم نعمت سے فیض یاب ہونے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہئے۔ آزاد پاکستان اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک خاص نعمت ہے اور اس ملک کے عوام کی ذمہ داری ہے کہ اسے مضبوط اور خوشحال بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ماضی کے حکمرانوں نے ہماری ترقی پسند، پٴْرامن اور روادار معاشرہ کی ہماری ساکھ کو خراب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، پاکستان کو تاریکی اور جہالت کی طرف لے جانے والی قوتوں سے پاک کرنا ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں