آج ہم جو آزادی جیسی نعمت سے سرفراز ہیں، عوام کی ذمہ داری ہے ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے کے لئے کردار ادا کریں،عزیز الرحمن چن

پیر 13 اگست 2018 21:49

آج ہم جو آزادی جیسی نعمت سے سرفراز ہیں، عوام کی ذمہ داری ہے ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے کے لئے کردار ادا کریں،عزیز الرحمن چن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ آج ہم جو آزادی جیسی نعمت سے سرفراز ہیں اسکے پیچھے لاکھوں شہیدوں کی قربانیاں اورلازوال داستانیں رقم ہیں۔ یوم آزادی کی تقریبات میں ہمیں آزادی جیسی عظیم نعمت سے فیض یاب ہونے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

آزاد پاکستان اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک خاص نعمت ہے اور اس ملک کے عوام کی ذمہ داری ہے کہ اسے مضبوط اور خوشحال بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چودہ اگست کے حوالے جاری ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور اللہ نے ہمیں اس نعمت سے نوزا ہے لہٰذا ہمیں اس کا انتہائی شکر گزار ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے ہمیں ایک آزاد اور خود مختار مملکت عطا کی ہے ہمیں چاہئے کہ ہم آپس کی تمام رنجشوں کو بالائے تاک رکھ کر ایک ہو جائیں انہوں نے مزید کہا کہ قومی یکجہتی کے جذبے کے ساتھ پوری قوم کو اس ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے کام کرنا چاہئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں