ملک بھر میں کل یوم آزادی بھرپور طریقہ سے منایا جائے گا ، حافظ طاہر اشرفی

مساجد ، مدارس میں قومی پرچم لہرائے جائیں گے اور یوم آزادی کے عنوان پر تقریبات ہوں گی ، بیان

پیر 13 اگست 2018 21:54

ملک بھر میں کل یوم آزادی بھرپور طریقہ سے منایا جائے گا ، حافظ طاہر اشرفی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) ملک بھر میں کل یوم آزادی بھرپور طریقہ سے منایا جائے گا ، مساجد ، مدارس میں قومی پرچم لہرائے جائیں گے اور یوم آزادی کے عنوان پر تقریبات ہوں گی ، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا محمد ایوب صفدر ، مولانا عبد الکریم ندیم ، مولانا عبد الحمید وٹو ، قاضی مطیع اللہ سعیدی، مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا اسعد زکریا، مولانا محمد اشفاق پتافی ،حاجی محمد طیب شاد قادری ، مولانا اسید الرحمن سعیدنے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی ، انہوں نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں علماء و مشائخ کا کردار روز روشن کی طرح واضح ہے ، پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے علماء نے پہلے بھی کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کردار ادا کرتے رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے پاکستان علماء کونسل تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے قائدین کے ساتھ مل کر جدوجہد کر رہی ہے اور ان شاء اللہ پیغام پاکستان کے بیانیہ کو قانونی شکل دلوانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں