اگست پاکستانی قوم کے لئے تجدید عہدکادن ہی:مفتی راغب نعیمی

پیر 13 اگست 2018 21:54

اگست پاکستانی قوم کے لئے تجدید عہدکادن ہی:مفتی راغب نعیمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2018ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمفتی محمدراغب حسین نعیمی اورناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے 71 جشن آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے مشترکہ پیغام میں کہاہے کہ آزادی اللہ رب العزت کی طرف سے عطاء کردہ بہت بڑی نعمت ہے اورجسے آزادی نہیںملتی وہ ہی اس کی اہمیت کوجانتا اورسمجھتاہے۔

بحیثیت قوم ہمیں اس کی قدرکرناہوگی۔14اگست پاکستانی قوم کے لئے تجدید عہدکادن ہے۔دنیا میں غلامی سے آزادی کا تصور سب سے پہلے دین اسلام نے پیش کیا۔

(جاری ہے)

ملکی حالات کے پیش نظرپیغام پاکستان کی روشنی میںامن وامان کیلئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمیںہرقسم کے تعصبات، لسانی وسیاسی منافرت اورمذہبی اختلافات کو پس پشت ڈال کرمل جل کرپاکستانی قوم کی سربلندی اورپاکستان کے استحکام کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وطن عزیزکومستحکم بنانے کیلئے ہمیںہرممکن کوشش کرناہوگی تاکہ اقوام عالم میںپاکستان کانام روشن اورقوم کاسرفخرسے بلندہوسکے۔اسلامی تعلیمات اورقائد کے فرامین کی روشنی میں پاکستان میںبسنے والے تمام مذاہب کے ماننے والوں کوبنیادی انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بناناہوگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں