نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کوئٹہ میں کوئلے کی کان کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پیر 13 اگست 2018 22:33

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کوئٹہ میں کوئلے کی کان کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
لاہور۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کوئٹہ کے علاقے سنجیدی میں کوئلے کی کان کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے جبکہ زخمی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ کان میں پیش آنے والا حادثہ افسوسناک ہے۔ پنجاب حکومت کی ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اورہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں