واہگہ باڈرپر پرچم کشائی کی تقریب میں شہریوں کی شرکت‘سرحدی محافظوں میں مٹھائیوں کا تبادلہ

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے جھنڈے لہرائے گئے‘کشمیری 15اگست کو بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منائیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 14 اگست 2018 12:05

واہگہ باڈرپر پرچم کشائی کی تقریب میں شہریوں کی شرکت‘سرحدی محافظوں میں مٹھائیوں کا تبادلہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست۔2018ء) پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز کی جانب سے بھارتی بارڈر فورس(بی ایس ایف ) کو مٹھائیاں پیش کیں‘جبکہ کل 15اگست کو بھارت کے یوم آزادی پر بھی دونوں ملکوں کی سرحدی فورسزکی جانب سے مٹھائی کا تبادلہ ہوگا-یوم آزادی کے موقع پرپرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد واہگہ بارڈر پہنچی او انتہائی جو ش و جذبے سے یہ دن منایا سرحد پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا گیا۔

پاکستان رینجرز نے اس موقع پر بھارتی سرحدی محافظوں کو مٹھائیاں پیش کیں۔ملک بھر میں 72واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے-دوسری جانب کشمیر جدوجہدِ آزادی کے روح رواںسید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر سے اپنے پیغام میں بزرگ رہنما نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد دی ہے۔

سید علی گیلانی نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور امن و استحکام کے لیے دعاگو ہیں اور کشمیری قوم سیاسی اور سفارتی حمایت پر پاکستان کی شکر گزار ہے۔حریت رہنما نے کہا کہ عمران خان کی نئی آنے والی حکومت عدل و انصاف اور مدینہ جیسی سہولتیں فراہم کرے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرکشمیری حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق نے اپنے پیغام میں یوم آزادی کے موقع پرکشمیری عوام کی طرف سے مبارکباد دی۔

کشمیری رہنما میر واعظ عمرفاروق نے دعا کی کہ پاکستان امن وسلامتی اور خوشحالی کا گہوارہ بنے۔حریت کانفرنس کے چیئرمین نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ امید ہے کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔دوسری جانب کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے یوم آزادی کے موقع پرپاکستانی قوم اور حکومت کو مبارکباد دی ہے۔سید علی گیلانی نے اپنے پیغام میں پاکستان کی ترقی اور امن واستحکام کے لیے دعاگو ہیں اور کشمیری قوم سیاسی اور سفارتی حمایت پرپاکستان کی شکرگزار ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی یوم آزادی پاکستان منایا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔کشمیری ہرسال یوم آزادی پاکستان مناتے ہیں جبکہ بھارتی یوم آزادی پریوم سیاہ مناتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں