جشن آزادی پر ہر کسی نے اپنایا الگ انداز

ہر کوئی جشن آزادی کے رنگ میں رنگ گیا ، سوشل میڈیا پر دلچسپ ٹویٹ بھی کر دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 14 اگست 2018 12:06

جشن آزادی پر ہر کسی نے اپنایا الگ انداز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2018ء) آج ملک بھر میں پاکستان کی 71ویں سالگرہ جوش وخروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔اس موقع پرتمام سرکاری نیم سرکاری دفاتر،تعلیمی اداروں سمیت پرچم کشائی کی تقریبات منعقدہوئیں۔جب کہ ہر کوئی جشن آزادی کے رنگ میں رنگ گیا۔پاکستانی عوام نے اپنے ملک سے محبت کے اظہار کے لیے نت نئے طریقے اپنائے اور سفید اور سبز رنگ کے کپڑے پہن کر تصاویر بنوائیں اور سوشل میڈیا پر وطن سے محبت کے پیغامات کے ساتھ اپلوڈ کی۔

پاکستان کے ہر صوبے میں جشن آزادی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف جس کا تعلق بلوچستان سے ہے۔اس نے پاکستانی جھنڈے کی عکاسی کرتی ٹوپی پہن کر ملک کے لیے مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔
بلوچستان میں مقیم جاپانیوں نے بھی ہاتھ میں پاکستانی پرچم پکڑ کر جشن آزادی منایا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں موجود سکھ کمیونٹی نے بھی جشن آزادی منایا ۔

اور سفید کپڑوں میں ملبوس ہو کر پاکستانی پرچم لہرائے۔
ایک اور سکھ فیملی نے کچھ اس انداز نے یوم آزادی منایا۔
جب کہ ایک بچے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر جاری ہوئی ہے جو سائیکل پر سوار ہے۔اور اپنی سائیکل پر پاکستانی جھنڈا لگایا ہوا ہے۔
ایک بچی نے پاکستانی پرچم سے رنگی قمیض پہن کر ملک سے محبت کا اظہار کیا۔

جب ایک سوشل میڈیا صارف نے پاک چائنا بارڈر سے پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ۔اور پاک چائنا بارڈر پ پاکستانی جھنڈا لہرایا۔
جب کہ بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی نے بھی جشن آزادی منایا اور کہا کہ وہ اپنے ملک کو بہت یاد کر رہے ہیں۔
مانسہرہ میں کسی نے پہاڑ پر پاکستانی جھنڈا پینٹ کر کے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ بھی ملک بھر میں رہنے والے پاکستانیوں سے بہت جوش و خروش سے یوم آزادی منایا ارو پاکستان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے لیے خصوصی طور پر دعائیں بھی کیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں