سپیرئیر یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات اور میڈیا کلب کے زیر اہتمام آزادی کی تقریب کا انعقاد

تقریب کے اختتام پر ایک عزمیہ قرارداد پیش کی گئی جس میں ملک بہتری میں کردار ادا کرنے کے حوالے سے عزم کیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 14 اگست 2018 12:23

سپیرئیر یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات اور میڈیا کلب کے زیر اہتمام آزادی کی تقریب کا انعقاد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اگست 2018ء) ک بھر میں پاکستان کی 71ویں سالگرہ جوش وخروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔اس موقع پرتمام سرکاری نیم سرکاری دفاتر،تعلیمی اداروں سمیت پرچم کشائی کی تقریبات منعقدہوئیں۔اس موقع پر سپیرئیر یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات اور میڈیا کلب کے زیر اہتمام آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے ملی نغمے پیش کر کے ملک کے ساتھ محبت کا اظہار کیا طلباء کی جانب سے ایک خصوصی ڈرامہ قید افسانے پیش کیا جس میں ان تمام پہلووں پر روشنی ڈالی گئی جن کی کمی ہم میں بحثیت آزاد قوم نہیں ہے ۔

تقریب میں ایک خصوصی مکالمہ بھی پیش گیا جس میں طلباء نے جمہوریت کے مضبوطی اور2018کے انتخابات کا جمہوریت کے تسلسل پر بحث کی تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ڈاکٹر اسلم ڈوگراور سربراہ شعبہ ابلاغیات کامسٹس یونیورسٹی سہیل ریا ض راجہ صاحب نے بطو ر مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اسلم ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہمیں اس ملک کی قدر کرنی چاہیے جو بے شمار قربانیوں کے بعد ملا ہے رجسٹرار سپیریر یونیورسٹی ہشام خواجہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شعبہ ابلاغیات ہمیشہ سے متحرک رہا ہے اور طلباء کی کارکردگی سے اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ انکی انتھک محنتوں کا نتیجہ ہے جس کا کریڈٹ شعبہ ابلاغیات کے سربراہ عاصم منظور صاحب اورمس حناء گُل کو جاتا ہے ایک کامیاب پروگرام کروانے پر میں تمام آرگنائزرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تقریب کے اختتام پر ایک عزمیہ قرارداد پیش کی گئی جس میں ملک بہتری میں کردار ادا کرنے کے حوالے سے عزم کیا گیا ۔یاد رہے آج ملک بھر میں جشن آزادی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ملک بھر میں اس حوالے تقریبات بھی منعقد کی ہیں۔جن میں کیک کاٹا گیا اور پاکستان کے لیے نیک خواشہات کا اظہار کیا گیا اور پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں