سرچ انجن گوگل بھی پاکستان کے جشن آزادی میں رنگ گیا،

اپنا ڈوڈل پاکستان کے نام کر دیا

منگل 14 اگست 2018 13:25

سرچ انجن گوگل بھی پاکستان کے جشن آزادی میں رنگ گیا،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کرکے پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا ۔دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا ہے۔گوگل کے ڈوڈل پر لہراتا ہوا سبز ہلالی پرچم لگایا گیا ۔

(جاری ہے)

اس ڈوڈل پر کلک کرتے ہی پاکستان کے حوالے سے مختلف مضامین، تصاویر اور ویڈیوز سامنے آجاتی ہیں۔ اس سے قبل بھی گوگل مختلف مواقع پر پاکستان کے حوالے سے خصوصی ڈوڈل جاری کرچکا ہے۔واضح رہے کہ گوگل 2011ء سے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کے لیے بھی مختلف ڈوڈل بنا رہا ہے۔ سرچ انجن نے پہلی مرتبہ 2011ء میں چاند ستاروں اور مینار پاکستان سے مزین سبز رنگ کے ڈوڈل سے مبارکباد کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں