شیخ رشید پسند کی وزارت نہ ملنے پر عمران خان سے ناراض ہو گئے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو وزیر ریلوے بنائے جانے کا امکان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 14 اگست 2018 13:48

شیخ رشید پسند کی وزارت نہ ملنے پر عمران خان سے ناراض ہو گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اگست 2018ء) عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید عمران خان سے ناراض ہو گئے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت بنی نہیں۔اتحادیوں کی ناراضی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔وزارت داخلہ کی یقین دہانی نہ ملنے پر شیخ رشید عمران خان سے ناراض ہو گئے۔ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے عمران خان سے وزرات داخلہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

لیکن پی ٹی آئی نے انہیں کسی قسم کو گرین سگنل نہیں دیا۔جس کی وجہ سے شیخ ریشد ناراض ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی خیبرپخونخوا پرویز ختخ وزیر داخلہ بننے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔جب کہ شفقت محمود بھی وزارت داخلہ بننے کے خواہش مند ہیں۔دوسری جانب ذرائع نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکو وزیر ریلوے بنائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ثئیرمین تحریک انصاف عمران خان وزارت سے متعلق شیخ رشید کو اعتماد میں لیں گے۔یاد رہے اس سے پہلے ایک رپورٹ میں کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف اب تک وزیراعلی خیبرپختونخواہ، اسپیکر قومی اسمبلی اور گورنر پنجاب کے عہدوں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہے۔ محمود خان وزیراعلی خیبرپختونخواہ، اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی اور چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب کیلئے نامزد کیے گئے ہیں۔

جبکہ اب تحریک انصاف نے گورنرخیبرپختونخواہ کے نام کا بھی اعلان کردیا ہے۔ عمران خان نے گورنر خیبرپختوںخواہ کے نام کی منظوری بھی دے دی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما شاہ فرمان نئے گورنر خیبرپختوںخواہ ہوں گے۔ شاہ فرمان کو گورنر خیبرپختوںخواہ کیلئے نامزد کرنے کا فیصلہ عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہونے والے تحریک انصاف کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ جبکہ اسی اجلاس میں عمران خان کے قریبی ساتھی پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی وزارت کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے شیخ رشید کو وفاقی وزارت داخلہ کا عہدہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ حکومت تشکیل پانے کے بعد شیخ رشید کو وزارت داخلہ کا عہدہ مل جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں