جشن آزادی ،پاکستان رینجرز کی جانب سے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کو مٹھائی کا تحفہ دیا گیا

منگل 14 اگست 2018 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر واہگہ اٹاری سرحد پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پاکستان رینجرز نے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کو مٹھائی کا تحفہ دیا۔

(جاری ہے)

یوم آزادی کے موقع پر خصوصی تقریب میں شرکت کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد واہگہ پہنچی جبکہ اس موقع پر سرحد پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا گیا۔تقریب کے دوران پاکستان رینجرز کی جانب سے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کو مٹھائی پیش کی گئی۔15اگست کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی پاکستان رینجرز کو مٹھائی کا تحفہ دیا جاتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں