پی سی بی کا کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ پٴْرفضا مقام پر لگانے کا فیصلہ

دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کھلاڑیوں کو سخت آزمائش سے گزار کر ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جائیگا

منگل 14 اگست 2018 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو سخت آزمائش سے گزارنے کیلئے ایشیا کپ کیلئے کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ کسی پرفضا پہاڑی مقام پر لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مصروف ترین شیڈول سے قبل کسی پہاڑی مقام پر کھلاڑیوں کو چار سے پانچ دن سخت اور مشکل ٹریننگ کرائی جائے ،ْدشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کھلاڑیوں کو سخت آزمائش سے گزار کر ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جائیگا۔

ایشیا کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ 28 اگست سے شروع ہو رہا ہے جبکہ ایشیا کپ 15 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ پہاڑی مقام پر لگانے کیلئے تیاریوں شروع کر دیں ،ْماضی میں تر بیتی کیمپ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں لگایا جاتا تھا جہاں پاکستان آرمی کے انسٹرکٹر کھلاڑیوں کی فٹنس پر کام کرتے تھے تاہم اب پہاڑی مقام پر کیمپ لگا کر کھلاڑیوں کو پہاڑی علاقوں میں سخت راستوں پر چڑھنے اور اترنے کی مشقیں کرائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے بعد پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کھیلنا ہے جس کے بعد ورلڈ کپ قریب آجائیگا۔مکی آرتھر کے خیال کے مطابق مسلسل کرکٹ کے دوران وہی کھلاڑی ٹیم میں جگہ برقرار رکھ سکیں گے جو سپر فٹ ہوں اور ایشیا کپ سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی بے حد اہم ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں