نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے شاہی قلعہ کے تاریخی عالمگیری گیٹ پر پرچم کشائی کی

حسن عسکری کی مزار اقبالؒ پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی ، ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا ’’ اقبالؒ کی شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں کو متاثر کیا جس کا نتیجہ کار قیام پاکستان ہے‘‘‘کتاب میں تاثرات

منگل 14 اگست 2018 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر شاہی قلعہ کے تاریخی عالمگیری گیٹ پر پرچم کشائی کی۔پرچم کشائی کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا اور خصوصی دعا کی گئی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے مفکر پاکستان وشاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔

نگران وزیراعلیٰ نے مزار اقبالؒ پر رکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔نگران وزیراعلی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے لکھا ’’میں یوم آزادی کے موقع پرقوم کو مبارکباددیتا ہوں اور نیک تمنائوں کا اظہارکرتا ہوں‘‘،’’علامہ اقبالؒ کی شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں کو متاثر کیا جس کا نتیجہ کار قیام پاکستان ہے‘‘- نگران وزیراعلی نے اپنے خطاب میں قائداعظم محمد علی جناحؒ ، علامہ اقبالؒ اور تحریک پاکستان کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا-نگران وزیراعلی نے سکائوٹس، سکولوں کے طلبا و طالبات اور خصوصی بچوں کے ساتھ مل کر ملی نغمے گائی-نگران وزیراعلی نے وہاں موجود بچوںاور بچیوں سے خصوصی شفقت کا اظہار کیا اور انہیں پیار کیا۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ کو حضوری باغ میں سکائوٹس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں