پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ‘مقررین

منگل 14 اگست 2018 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) ملک بھر میں یوم آزادی بھرپور طریقہ سے منایا گیا ، مدارس اور مساجد میں قومی پرچم لہرایا گیا اور اجتماعات منعقد کیے گئے ، پاکستان بنایا تھا اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں ہونے والی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی ۔

(جاری ہے)

ا س موقع پرمولانا عبد الکریم ندیم ، مولانا محمد ایوب صفدر،مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی ،مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا عبد الحمید صابری ، مولانا نعمان حاشر ، حاجی محمد طیب شاد قادری، مولانا اسید الرحمن سعید، قاری شمس الحق ، قاری مبشر رحیمی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مدینہ منورہ کی طرز کی ریاست بنانے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریں گے ، خوشحال ، سرسبز اور مستحکم پاکستان کیلئے مدارس عربیہ علماء و مشائخ اور محراب و منبر ہر سطح پر قومی سلامتی کے اداروں اور حکومت سے تعاون کر رہے ہیںاور آئندہ بھی تعاون کریں گے ، رہنمائوں نے سیاسی و مذہبی قائدین سے اپیل کی کہ وہ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کریں اور ملک کے اندر انتشار اور انارکی کی کوششوں کی حوصلہ شکنی کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں