عید الاضحی کی آمد ‘اشیائے خوردونوش قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ قابل تشویشنا ک ہے‘میاں عثمان

گراں فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز ،طلب کے مطابق رسد کو یقینی بنایا جائے‘ سابق چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی

منگل 14 اگست 2018 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) سابق چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے کہا ہے کہ عید الاضحی کی آمد سے قبل اشیائے خوردونوش خصوصاًمصالحہ جات کی قیمتوں میں 40سے 70فیصد تک اضافہ قابل تشویش ہے ،انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو ریلیف دینے کیلئے گراں فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز اور اس کیساتھ طلب کے مطابق رسد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔

منگل کو ان خیالات کا اظہار انہوںنے صارفین کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں عثمان نے کہا کہ عوام کو عید الاضحی پر گراں فروشی سے بچانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کر نے کی ضرورت ہے۔ اگر فی الفور اقدامات نہ کئے گئے تو گراں فروشوں کی جانب سے عید الاضحی تک عوام کی جیبوں سے بلیک مارکیٹنگ کے ذریعے کرورڑوں روپے ہتھیا لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سابقہ حکومت کے دور میں گراں فروشی پر قابو پانے او رخصوصاً تہواروں کے موقع پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کی جاتی تھی جس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوئے اور آج بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر منصوبہ بندی کرکے اس پر عملدرآمد کا آغاز کیا جائے۔ میاں عثمان نے کہا کہ صارفین کو بھی چاہیے کہ وہ گراں فروشوں کامحاسبہ کریں اور ان سے ریٹ لسٹ دکھانے کا تقاضہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں