ملکی برآمدات ایک ارب 64 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں

منگل 14 اگست 2018 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران ملکی برآمدات ایک ارب 64کروڑ 60لاکھ ڈالر رہیں جو گزشتہ سال جولائی کی نسبت ایک فیصد زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران ملکی درآمدات 60فیصد اضافے کیساتھ 4ارب 83کروڑ 80لاکھ ڈالررہیں۔ اس طرح تجارتی خسارہ تین ارب 19کروڑ 20لاکھ ڈالرہوگیا جو گزشتہ سال جولائی کی نسبت 60فیصد ہی زیادہ ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال جون کی نسبت جولائی کے دوران تجارتی خسارے میں 16فیصد، ملکی برآمدات میں 15فیصد اور درآمدات میں 13فیصد کمی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں