قائد اعظم نے پاکستان ووٹ کی طاقت سے بنایا،نواز ،مریم اسی ووٹ کی عزت کی خاطر جیل کاٹ رہے ہیں‘آصف کرمانی

یوم آزادی اس بات کا تقاضا کرتا ہے پاکستان میں ووٹ کی عزت کو بحال کیا جائے‘جشن آزادی پر پیغام

منگل 14 اگست 2018 18:14

قائد اعظم نے پاکستان ووٹ کی طاقت سے بنایا،نواز ،مریم اسی ووٹ کی عزت کی خاطر جیل کاٹ رہے ہیں‘آصف کرمانی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام کا سہرا قائد اعظم، مسلم لیگی کارکنوں اور بر صغیر کے مسلمانوں کے سر ہے جنہوں نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ قائد اعظم نے پاکستان ووٹ کی طاقت سے بنایا،قائد اعظم آئین ، قانون اور ووٹ کی بالا دستی کے زبردست حامی تھے، نواز شریف اور مریم نواز اسی ووٹ کی عزت کی خاطر جیل کاٹ رہیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ پاکستان میں ووٹ کی عزت کو بحال کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں