جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب، سراج الحق نے قومی پرچم لہرایا

منگل 14 اگست 2018 18:41

جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب، سراج الحق نے قومی پرچم لہرایا
لاہور۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں یوم آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا‘ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قومی پرچم لہرایا،تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کیلئے ہمارے بڑوں نے انسانی تاریخ کی عظیم ترین قربانیاں پیش کیں‘ پاکستان کروڑوں مسلمانوں کی جدوجہد اور لاکھوں مسلمانوں کی شہادتوں کاثمرہے‘ قیام پاکستان کا مقصد لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی حکمرانی تھی‘ پاکستان محض جغرافیہ نہیں ، ہمارا نظریہ اورایمان ہے‘ پاکستان کی خاطر جینا افضل جہاد اور پاکستان کی خاطر مرنا مقدس شہادت ہے‘ پاکستان قیامت تک قائم و دائم رہے گا‘ پاکستان کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی کے نفاذ میں ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ اللہ کے نظام کی موجودگی میں ہمیں کسی دوسرے نظام کی ضرورت نہیں‘ ہمیں دائیں بائیں دیکھنے کی بجائے مدینہ کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے‘ 71سال گزرنے کے بعد بھی ملک میں غربت ،جہالت ،بے روز گاری بدامنی کے اندھیر ے ہیں‘ یوم آزادی کے موقع پر ہم عزم کرتے ہیں کہ اسلام نظام کے نفاذ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے‘ اللہ تعالی نے پاکستان کو بہترین جغرافیے اور بے پناہ وسائل سے نوازا ہے‘ اس کے باوجود ہر بچہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کا مقروض ہے‘ خلافت کا نظام نا صرف پاکستان بلکہ پوری انسانیت کیلئے بہترین نظام حکومت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں