مولانا فضل الرحمن کااین اے35سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

این اے 35سے الیکشن لڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، مرکزی مجلس عاملہ اور شوریٰ کوبھی آگاہ کردیا ہے۔سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 14 اگست 2018 18:31

مولانا فضل الرحمن کااین اے35سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اگست 2018ء) : جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے این اے 35سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 35سے الیکشن لڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے واضح کیا ہے کہ این اے 35بنوں سے الیکشن لڑنے کی خبریں بے بنیا ہیں۔

این اے 35سے الیکشن لڑنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اور شوریٰ کوبھی اس سے آگاہ کردیا ہے کہ این اے 35سے الیکشن میں اترنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے بلکہ اس سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل جمعیت علماء اسلام ف فضل الرحمن سے متعلق اطلاعات تھیں کہ مولانا فضل الرحمن نے این اے 35بنوں سے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم انہوں نے اب ان خبرو ں کی تردید کردی ہے۔ مولانا فضل الرحمن عام انتخابات 2018ء میں الیکشن ہار گئے تھے۔الیکشن میں ان سمیت بڑے بڑے سیاسی برج بھی الٹ گئے ۔جن میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ، محمود اچکزئی ، اسفند یار ولی ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر شامل ہیں۔ الیکشن 2018ء میں تحریک انصاف نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

جبکہ باقی جماعتوں نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے انتخابی نتائج کومسترد کردیا ہے۔تاہم گزشتہ روز قومی اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے،اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر کئی اہم رہنما شامل تھے تاہم اس موقع پر قومی اسمبلی میں انتہائی دلچسپ مناظر بھی دیکھنے کو ملے ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل عمران خان اسمبلی میں پہنچ کر اپنی نشست پر براجمان ہو گئے اور رہنمائوں نے عمران خان سے ملاقاتیں شروع کر دیں اور ساتھ تصاویر بھی بنائیں جبکہ اس موقع پر جب بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر پارلیمنٹ میں پہنچے تو ان کے گرد بھی ان کے چاہنے والوں کا ہجوم لگ گیا تاہم جب عمران خان نے بلاول کو دیکھا تو اپنی سیٹ سے اٹھ کر ان سے ملنے گئے اور مصافہ کیا بعد ازاں عمران خان کی اور آصف زرداری کے ساتھ انتہائی پرجوش مصافہ کرتے ہوئے تصویر سامنے آ گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں