کھلاڑی حکومت بنانے سے پہلے ہی آپے سے باہر آگئے

کراچی سے تحریک انصاف کے نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی سید عمران نے رستہ نہ دینے پر شہری کی دھلائی کردی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 14 اگست 2018 21:31

کھلاڑی حکومت بنانے سے پہلے ہی آپے سے باہر آگئے
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14 اگست 2018ء) :کھلاڑی حکومت بنانے سے پہلے ہی آپے سے باہر آگئے۔ کراچی سے تحریک انصاف کے نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی سید عمران نے رستہ نہ دینے پر شہری کی دھلائی کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف انتخابات میں اکثریت لینے کے بعد پہلی مرتبہ حکومت بنانے جارہی ہے۔وفاق کے علاوہ خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی جب کہ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر پاکستانی عوام نے نئی حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ کررکھی ہیں۔تاہم کچھ کھلاڑی حکومت بنانے سے پہلے ہی آپے سے باہر آگئے ہیں۔ تازہ ترین واقعہ کراچی میں پیش آیا جہاں پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن سندھ اسمبلی سید عمران راستہ نہ ملنے پر سیخ پاہو گئے اور اپنی گاڑی سے باہر نکل آئے پہلے راستہ نہ دینے والے شہری کو کھری کھری سنائیں لیکن جب اس سے بھی دل نہ بھرا تو رکن سندھ اسمبلی نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمران شاہ کا موقف تھا کہ شہری انہیں گالیاں دے رہا تھا اور انہوں نے شہری کو مارا نہیں بلکہ صرف دھکا دیا تھا۔اس موقع کچھ حفاظتی گارڈز بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ان کے اس قدم کی ویڈیو ایک شہری نے ریکارڈ کر لی اور بعد میں اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا گیا۔اس ویڈیو میں ایم پی اے کو شہری پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے لاہور سے بھی تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے ندیم عباس بارا نے قانون شکنی سے روکنے پر ایس ایچ او کا سر پھاڑ دیا تھا۔کراچی واقعے کی ویڈیو ملاحظہ کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں