والڈ سٹی اتھارٹی کے زیر اہتمام یوم آزادی جوش و جذبہ سے منایا گیا

آزادی کیلئے دی جانے والی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، کامران لاشاری

منگل 14 اگست 2018 22:35

والڈ سٹی اتھارٹی کے زیر اہتمام یوم آزادی جوش و جذبہ سے منایا گیا
لاہور۔14 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے اندرون لاہور میں یوم آزادی بھرپور جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی، ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کامران لاشاری سمیت اندرون لاہور کے مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ یوم آزادی بلاشبہ ایک ایسا دن ہے جسے پوری قوم کو عقیدت و احترام سے منانے کی ضرورت ہے۔ ہمارے بڑوں نے جو قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا وہ لازوال اور ناقابل فراموش ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے ، یوم ا?زادی کے موقع پر اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔ ہمیں اس وطن کے حصول کے لئے دی گئی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں