لاہور ، اکھنڈ بھارت کی سوچ رکھنے والے پاکستان کو کرائے کا مکان سمجھتے ہیں،علامہ خادم حسین رضوی

منگل 14 اگست 2018 22:42

لاہور ، اکھنڈ بھارت کی سوچ رکھنے والے پاکستان کو کرائے کا مکان سمجھتے ہیں،علامہ خادم حسین رضوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) تحریک لبیک پاکستان کے زیر ہتمام داتا دربار سے پنجاب اسمبلی ہال تک پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی جس کی قیادت علامہ خادم حسین رضوی نے کی اس موقع پر علامہ فاروق الحسن قادری، علامہ نعیم عارف نوری علامہ حامد فیضی، اور صاحبزادہ عثمان جلالی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔ شرکا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر نے کہا کہ نظریہ پاکستان نظریہ ایمان ہے۔

اکھنڈ بھارت کی سوچ رکھنے والے پاکستان کو کرائے کا مکان سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

کانگریسی ملاں نے جشنِ آزادی کا انکار کر کے اپنی اصلیت ظاہر کر دی ہے۔ سیکولر قوتیں پاکستان کے مذہبی تشخص کو چھیڑنے سے باز رہیں۔ تحریک لبیک پاکستان سیاسی بہروپیوں سے پنجہ آزمائی کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کی کالونی نہیں بلکہ مدینہ منورہ کا ایک محلہ ہے پاکستان کا ستحکام صرف اور صرف نظام مصطفیﷺ کی حکمرانی اور ناموس مصطفیﷺ کی پاسبانی ہے۔اس موقع پر شہدا آزادی اور قائدین آزادی کی ارواح کو ایصال ثواب کرنے کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور علامہ خادم حسین رضوی نے دیگر علما و مشائخ اور طلبا کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں