تحریک انصاف کے علی زیدی نے ثنا بچہ سے اپنی پرانی خواہش بیان کردی

میں چاہتا تھا کہ آپ کے شو میں آوں اور آپ سے کہوں کہ میری پاکستان میں تو کیا لندن میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے،علی زیدی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 14 اگست 2018 22:35

تحریک انصاف کے علی زیدی نے ثنا بچہ سے اپنی پرانی خواہش بیان کردی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-14 اگست 2018ء) :تحریک انصاف کے علی زیدی نے ثنا بچہ سے اپنی پرانی خواہش بیان کردی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ آپ کے شو میں آوں اور آپ سے کہوں کہ میری پاکستان میں تو کیا لندن میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی جو اپنے مزاح اور ہلکے پھلکے مزاج کی وجہ سے مشہور ہیں ،اکثر کوئی نہ کوئی ایسئ بات کر دیتے ہیں جو دوسروں کو ہنسنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

ایسا ہی ایک شگوفہ انہوں نے معروف اینکر ثنا بچہ کے پروگرام میں بھی چھوڑا۔وہ ثنا بچہ کے پروگرام میں بات چیت کر رہے تھے اور اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ میں 19 سال سے سیاست میں ہوں اور شائد میں نے پاکستان تحریک انصاف سے ہی اپنی سیاست کا آغاز کیا تھا ،انکا کہنا تھا کہ میں نے اب تک بہت سے ٹاک شو کئیے ہیں اور آجکل تو بہت زیادہ کررہا ہوں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علی زیدی کا کہنا تھا کہ میں نے ایک عرصے سے بلکہ شروع سے اب تک کوئی بھی شو آپ کے ساتھ نہیں کیا تھا اور میرا بہت دل تھا کہ میں آپ کے شو میں آوں کیونکہ میرے دل میں ایک حسرت بڑے عرصے سے پنپ رہا تھا۔

انکا کہنا تھا کہ جب مجھے پتہ چلا کہ مجھے آپ کے شو میں شرکت کرنی ہے تو میں خوش ہو گیا کہ میری ایک بڑی پرانی خوایش پوری ہو گئی ہے۔انکا کہنا تھا کہ مجھے آج آپ کے شو میں آ کر خوشی ہوئی ہے اور زیادہ خوشی یہ ہے کہ میں یہ خواہش 14 اگست کو پوری کرنے جارہا ہوں۔انکا کہنا تھا کہ میں بس اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ میری پاکستان تو کیا لندن میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔اس موقع پرثنا بچہ ایک دم یہ جملہ سن کر حیران رہ گئیں کیونکہ پاکستان کی سیاست کا یہ شہرہ آفاق جملہ سابق دختر اول مریم نواز نے ثنا بچہ ہی کے شو میں ادا کیا تھا ۔جسے بعد میں کافی پذیرائی بھی ملی اور پانامہ کیسسز میں قصور وار قرار پانے کے بعد انکے مخالفین نے اس جملے کو بطور طنز استعمال بھی کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں