اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریں اسمبلی میں 14سال بعد آ رہے ہیں،سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ، پرویز الٰہی

اسمبلی میں 14سال بعد آ رہے ہیں،سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ، پرویز الٰہی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اگست ۔2018ء)ق لیگ کے رہنما اور نامزد سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ حلف برداری کیلئے پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اسمبلی میں 14سال بعد آ رہے ہیں۔ پہلے بھی وزیراعلیٰ پنجاب وزیر بلدیات کے طور پر خدمات سرانجام دیں،سپیکر کے حوالے سے بھی ذمہ دار سرانجام دے چکا ہوں۔

ابھی تو ووٹ مانگنا شروع کئے ہیں۔ان شاء اللہ مایوسی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ 36سالوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ہم پر کوئی پریشر نہیں ہے۔

(خبر جاری ہے)

پہلے سپیکر ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہو جائے ۔ پھر وزیراعلیٰ اعلان ہو گا ۔ اس موقع پر دیگر جماعتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔کالی، نیلی پیلی پٹیاں چلتی رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں ارکان سے حلف لیا جائے گا۔ جس کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے سپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کیلئے پرویز الہی جبکہ ڈپٹی سپیکر کے عہدے کیلئے دوست مزاری کو نامزد کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے اقبال گجر کو نامزد کیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں