اُردو پوائنٹ پاکستان لاہورلاہور کی خبریںپاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رکن صوبائی اسمبلی ملک غلام عباس کھاکھی ..

پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رکن صوبائی اسمبلی ملک غلام عباس کھاکھی انتقال کر گئے

ملک غلام عباس کھاکھی ملتان کے حلقہ پی پی 222 سے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ملک غلام عباس کھاکھی انتقال کر گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن میں جیت کے بعد گہرا صدمہ پہنچا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما انتقال کر گئے ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملک غلام عباس حالیہ الیکشن میں ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

ملک غلام عباس دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ملک غلام عباس کا تعلق ملتان سے تھا اور وہ پی پی 222 سے تحریک انصاف کی ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔یاد رہے اس کچھ روز قبل ہی پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما بھی انتقال کر گئے تھے۔رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی طارق خان دریشک انتقال کر گئے ہیں۔

(خبر جاری ہے)

وہ ڈیرہ غازی خان سے صوبائی نشست پر کامیاب ہو ئے تھے اور ملتان کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئےاور اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور گہرا صدمہ پہنچا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما جنھوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنی پارٹی کی بھرپور نمائندگی کرنی تھی وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ملک غلام عباس کھاکھی نے اپنے حلقہ سے 47429 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔

اور پالستان مسلم لیگ ن کے رہنما کو شکست دی تھی۔ن لیگ کے رہنما مہدی عباس خان 35983 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے اور دوسرے نمبر پر رہے۔تاہم اب اس حلقے سے منتخب ہونے والے ایم پی اے انتقال کر گئے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ملک غلام عباس کھاکھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ مرحوم کی پارٹی کے لیے کی جانے والی کوششیشں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے نئے پاکستان کے لیے انتھک محنت کیاللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

لاہور شہر کی مزید خبریں