میرے نہ ہاتھ، نہ پاؤں، نہ کان، میں کون سا لیڈر بنوں گا؟

میں 4 سال ن لیگ کو بتاتا رہا کہ آپ کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے، ن لیگ کے رہنما جاوید ہاشمی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 15 اگست 2018 11:21

میرے نہ ہاتھ، نہ پاؤں، نہ کان، میں کون سا لیڈر بنوں گا؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اگست 2018ء) : آج پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی احتساب عدالت پہنچے۔اس موقع پر جاوید ہاشمی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن جب حکومت میں تھی تو ان کے ساتھ جو ہوتا رہا وہ میں بتاتا رہا تھا۔میں 4 سال ن لیگ کو بتاتا رہاکہ آپ کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے۔جب یہ حکومت میں تھےتو کہتے تھے کہ کہیں میں لیڈر نہ بن جاؤں۔

سینئر سیاستداں مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ میں نے کوشش کی کہ اس ملک کا نظام ٹھیک ہو،میرے نہ ہاتھ، نہ پاؤں، نہ کان، میں کون سا لیڈر بنوں گا؟۔جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ اگر میں اس وقت استعفی نہ دیتا تو اسمبلی ٹوٹ جاتی۔یاد رہے آج سابق وزیراعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت پہنچایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو لینڈ کروزر میں احتساب عدالت پہنچایا گیا ۔

لینڈ کروزر سے قبل بکتر بند گاڑی بھی احتساب عدالت پہنچی، بکتر بند گاڑی کی آمد پر احتساب عدالت کے باہر موجود لیگی کارکنان نے بکتر بند گاڑی کا گھیراؤ کر لیا ، لیگی کارکنان کا دھیان بٹا کر نواز شریف کو لینڈ کروزر سے نکال کر دوسرےگیٹ سے احتساب عدالت کے اندر داخل کر دیا گیا۔ نواز شریف کو ا احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی سخت رکھی گئی۔

نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان اور ارکان پارلیمنٹ سمیت مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف بھی موجود تھے۔ شہباز شریف کو کمرہ عدالت کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے تمام ارکان آج نواز شریف سے ملاقات کے لیے آئے ہیں۔ جیسا سلوک نواز شریف کے ساتھ کیا جا رہا ہے ویسا کسی دہشتگرد کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا۔ ہم نے منظم طریقے سے یہاں احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں