انفینکس نے آرٹیفیشلزانٹیلی جنس سے پسِ جدید Notch ڈسپلے اسکرین والا فون S3X متعارف کروا دیا

لاہور کے نجی ہوٹل میں منقعد ہونے والی اس تقریب میں ملتان سلطان کے نامور فاسٹ بالر عمر گل اور ابھرتے ہوئے نوجوان بلے باز شان مسعود نے بھی شرکت کی

بدھ 15 اگست 2018 12:08

انفینکس نے آرٹیفیشلزانٹیلی جنس سے پسِ جدید Notch ڈسپلے اسکرین والا فون S3X متعارف کروا دیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اگست۔2018ء) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطان کے ساتھ اشتراک، عمر گل اور شان مسعود کی بھی شرکت۔ پریس ریلیز پاکستان کی معروف اسمارٹ فون کمپنی انفینکس نے پاکستان میں اپنا جدید خصوصیات کا حامل S3X متعارف کروا دیا، فون کے اہم فیچرز میں آرٹیفشلزانٹیلی جنس، 6.2 Full HD اسکرین اور Face Unlock شامل ہیں، جبکہ اس فون میں کم روشنی میں بہترین تصاویر کھینچنے کیلئے 16 MP Dual کیمرہ بھی نصب کیا گیا ہے۔

Q2 لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انفینکس پاکستان کے جنرل مینجر وِلی کیو نے کہا کہ انفینکس کی ہمیشہ سے ترجیح رہی ہے کہ اپنے پاکستانی صارفین کیلئے کم قیمت میں نت نئی اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس موبائل فون متعارف کرے اور انفینکس S3Xکو پاکستان میں اپنے صارفین کیلئے متعارف کروانا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

اس رنگا رنگ تقریب کے موقع پر انفینکس موبائل اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطان کے مابین ، انفینکس کے سلطان ، کے نام سے باہمی تعاون کی یاداشت پر دستخط بھی کے گئے، اس اشتراک سے پاکستان کے نامور تعلیمی اداروں بالخصوص یونیورسٹیز سے کرکٹ کے با صلاحیت نوجوانوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہے، باہمی تعاون کی یاداشت پر دستخط کرنے کے بعد ملتان سلطان کے چیف آپریٹنگ آفیسر فیصل مرزا نے میڈیا نمائندوں سے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان میں کرکٹ کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا بلکہ اس سے پاکستان میں کرکٹ کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کا موقع بھی میسر آسکے گا۔

لاہور کے نجی ہوٹل میں منقعد ہونے والی اس تقریب میں ملتان سلطان کے نامور فاسٹ بالر عمر گل اور ابھرتے ہوئے نوجوان بلے باز شان مسعود نے بھی شرکت کی اور شائقین کے ساتھ انفینکس کے نئے موبائل فون S3X سے خوب سیلفیاں بھی بنوائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں