شہباز شریف کے بچنے کا اب کوئی چانس نہیں

شہباز شریف خود کو کس کس کیس میں بچائیں گے؟ ن لیگ کی اکثریت کو یقین ہے کہ شہباز شریف جلد گرفتار ہونے والے ہیں،معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا تبصرہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 15 اگست 2018 13:32

شہباز شریف کے بچنے کا اب کوئی چانس نہیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اگست 2018ء) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے ساتھ مسائل بہت گھمبیر ہو گئے ہیں۔شہباز شریف خود کو کس کس کیس میں بچائییں گے؟۔وہ متعدد کیسز میں پھنسے ہوئے ہیں۔جن میں نندی پور کیس، میٹرو کیس اور صاف پانی کمپنی جیسے اور کئی کیس شامل ہیں۔اور سب سے بڑھ کر سانحہ ماڈل ٹاؤن ہے جس میں 14افراد کو قتل کیا گیا۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں ماڈل ٹاؤن کیس نہ کھلے یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اس لیے ن لیگ کی اکثریت کو اس بات کا اندازہ ہو گیا ہے کہ یا تو شہباز شریف گرفتار ہونے والے ہیں یا پھر نا اہل ہو جائیں گے۔ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے ساتھ ساتھ حمزہ شہباز شریف بھی گرفتار ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے نیب نے شہباز شریف کو 20اگست کو طلب کر رکھا ہے۔

نیب لاہور نے سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس کے بعد آشیانہ اقبال میں طلب کیا ہے۔نیب نے سابق وزیر اعلی کو فواد حسن فواد کے انکشافات کے بعد طلب کیا ہے آشیانہ اقبال سکینڈل میں نیب کی تحقیقات کے دوران سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے بارے میں مزید انکشافات کئے ہیں۔

فواد حسن فواد نے کئی سابق افسران وعہدیداران کےخلاف بھی انکشافات کئے ہیں جن کی روشنی میں نیب کئی افسران و سیاستدانوں کو طلب کر سکتا ہے۔ فواد حسن فواد نے تحقیقات میں شہبازشریف پرمزید ملبہ ڈالا ہے۔جس کے بعد شہباز شریف مشکل میں پھنس گئے ہیں۔سیاسی مبصرین کے مطابق شہباز شریف چونکہ کئی کیسز میں پھنسے ہوئے اس لیے ان کا اب گرفتاری سے بچنا ممکن نہیں ہے۔نیب نے بھی شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں