طارق گل کا انوکھا احتجاج ،

خود کو زنجیروں کو جکڑ کر ایوان میں پہنچ گئے سپیکر کا سخت ناراضی کا اظہار ، زنجیریں اتار کر ایوان میں آنے کی ہدایت

بدھ 15 اگست 2018 14:18

طارق گل کا انوکھا احتجاج ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی رکن اسمبلی طارق گل نے مبینہ دھاندلی اور نواز شریف کو نیب عدالت سے سزا کے خلاف انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا ، رکن اسمبلی خود کو زنجیروں میں جکڑ کر ایوان میں پہنچ گئے جس پر سپیکر نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی طارق گل خود کو زنجیروں میں جکڑ کر پنجاب اسمبلی پہنچے تو پولیس اہلکاروں نے انہیں اندر داخل ہونے سے روکدیا ۔

زنجیریں پہن کر ایوان میں داخل نہ ہونے کی یقین دہانی پر رکن اسمبلی اسمبلی کو عمارت کے اندر جانے کی اجازت دیدی گئی تاہم وہ ایوان کے اندر بھی چلے گئے ۔جیسے ہی سپیکر کی ان پر نظر پڑی تو انہوں نے سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ لوہے کی چیز ہے تو آپ ایوان سے باہر چلے جائیں اور اسے اتار کر واپس آئیں ۔ایوان میں موجود رہنے پر سپیکر نے انہیں دوبارہ سختی سے ڈانٹا جس کے بعد وہ باہر چلے گئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں