کوشش ہوگی بہتری کی جانب چلیں، پرویز الٰہی

بدھ 15 اگست 2018 14:37

کوشش ہوگی بہتری کی جانب چلیں، پرویز الٰہی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ ہم بہتری کی جانب چلیں،پنجاب اسمبلی کے احاطے میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب اسپیکر کا الیکشن ہو جائے گا تو وزیراعلیٰ کا اعلان بھی ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

ایک صحافی نے چوہدری پرویز الٰہی سے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے نو منتخب ارکان کے احتجاجاً بازو پر کالی پٹیاں باندھ کر پنجاب اسمبلی آنے کا ذکر کیا، جس پر پرویز الٰہی نے کہا کہ احتجاج کی یہ کالی، نیلی پٹیاں چلتی رہیں گی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسمبلی اس طرح چلے گی کہ آپ بھول جائیں گے کہ اسمبلی کا ماحول کبھی خراب ہوتا تھا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں