سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی جیالی نے پی ٹی آئی کی کھلاڑی کو شکست دے دی

پاکستان پیپلز پارٹی کی ریحانہ لغاری ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 15 اگست 2018 15:19

سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی جیالی نے پی ٹی آئی کی کھلاڑی کو شکست دے دی
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اگست 2018ء) آج سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا ہے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کے لیے انتخابات کا آغاز کیا گیا۔ سندھ اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور اس کے بعد نتائج بھی سامنے آ گئے ہیں۔جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ریحانہ لغاری ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئیں ہیں۔۔پیپلزپارٹی کی امیدوارریحانہ لغاری نے98ووٹ حاصل کیے جب کہ پوزیشن کی امیدواررابعہ اظفر59ووٹ حاصل کرسکیں ۔

ریحانہ لغاری نےڈپٹی اسپیکرکےعہدے کاحلف اٹھالیا ہے۔مسلسل تیسری بار پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوا ہے۔ریحانہ لغاری سندھ اسمبلی کی بارویں ڈپٹی اسپیکر ہیں۔یاد رہے سندھ اسمبلی کا اجلاس پریزائیڈنگ افسر میر نادر مگسی کی سربراہی میں شروع ہوا۔

(جاری ہے)

جن کی نگرانی میں اسپیکر کا انتخاب عمل میں آیا۔ اسپیکر کے لیےپاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما آغا سراج درانی اور ایم کیو ایم کے جاوید حنیف مدمقابل تھے۔

پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کے نتیجے میں آغا سراج درانی ایک مرتبہ پھر اسپیکر سندھ اسمبلیمنتخب ہوگئے۔اسپیکر کے انتخاب میں 158ووٹ کاسٹ ہوئے، آغا سراج درانی کو96جبکہ جاوید حنیف کو 59 ووٹ ملے جب کہ 3 ووٹ مسترد ہوئے، اس کے علاوہ تحریک لبیکپاکستان کے تینوں ارکان یونس سومرو،محمدقاسم اور ثروت فاطمہ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے عمران اسماعیل اور جی ڈی اے کے عارف جتوئی ایوان سے غیرحاضرتھے۔نئے سپیکر کا انتخاب خفیہ ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا۔ اس موقع پر کسی بھی رکن کو موبائل سے ووٹ کی تصویر بنانے کی اجازت نہیں دی گئی بعدازاں آغا سراج درانی سے پریزائیڈنگ افسر میر نادر مگسی نے حلف لیا۔ان کے حلف اٹھاتے ہی ایوان جیالوں کے نعروں سے گونج اٹھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں